نائیجریا: ریاستی ظلم شیخ ابراہیم الزکزکی گرفتار، گھر کو آگ دی گئی، نائب شہید
شیعیت نیوز: نائجیریا کی فوج نے نائجیریائی شیعوں کے سربراہ شیخ زکزاکی کی قیام گاہ پر حملے کے دووران شیعوں کا وسیع پیمانے پر قتل عام کیا ہے اطلاعات کے مطابق اس وحشیانہ حملے میں 50 شیعوں کو شہید کردیا گیا ہے۔
نائجیریا کے اخبار آن لائن لیڈر شپ کے مطابق فوج نے نائجیریائی شیعوں کے سربراہ شیخ زکزاکی کی قیام گاہ پر حملے کے دووران شیعوں کا وسیع پیمانے پر قتل عام کیا ہے اطلاعات کے مطابق اس وحشیانہ حملے میں 50 شیعوں کو شہید کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ناجیریا کی فوج نے شیخ زکزاکی کے گھر کا محاصرہ کرکے تشیعہ تنظيم تحریک اسلامی کے کارکنوں کا بے دردی کے ساتھ قتل عام کیا ہے ذرائع کے مطابق علاقہ میں کشیدگی جاری ہے فوج کے حملے میں شہید ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ نائجیریائی فوج نے گذشتہ سال یوم قدس کی ریلی پر حملہ کرکے شیخ زکزاکی کے تین بیٹوں کو بھی شہید کردیا تھا۔
اس حملے کا جواز یہ بنایا جا رہاہے کہ شیعہ آرمی جنرل کو مارنا چاہتے تھے۔ یہاں یہ بات واضع کر دیں کہ شیعہ نائجیریا میں انتہائی پر امن ہیں۔ بائجیریا کی فوج جو بوکو حرام سے نہیں لڑ سکتی وہ اب نہتے لوگوں پر گولیاں برسا رہی ہے۔ کیا یہ وحشیانہ بربریت کی عربی ملک کے کہنے پر تو نہیں کی جا رہی؟