عراق

عراقی سرزمین سے ترک فوجیوں کے انخلاء پرالعبادی کی ایک بار پھر تاکید

عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے جمعرات کی رات بغداد میں ترکی کے نائب وزیر خارجہ فریدون احسان اوغلو کی زیرقیادت ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ ترکی کو چاہئے کہ عراق کے اقتداراعلی اورارضی سالمیت کا احترام کرے۔

انھوں نے کہا کہ بغداد اورانقرہ کے درمیان تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کا واحد حل، سرزمین عراق سے ترک فوجیوں کا انخلاء ہے۔

دوسری جانب عراق کی وزارت عظمی کے پریس دفتر نے ترک صدر کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے کہ ترکی کے فوجی، عراق کے وزیراعظم کی رضامندی سے شمالی عراق میں داخل ہوئے ہیں۔ عراق کی وزارت عظمی کے پریس دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس قسم کے بیان کا مقصد، رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے۔

ادھر ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعرات کی رات صراحت کے ساتھ اعلان کیا کہ عراقی سرزمین سے ترک فوجیوں کے انخلاء کے بارے میں کسی بھی طرح کے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button