یمن

یمن پر جاری جارحیت کے نتیجے میں مزید بگڑتی صورت حال

العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، یمنی عوام کے مسائل و مشکلات پر توجہ دیئے بغیر اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمن کے جاری محاصرے کی بناء پر اس ملک میں غذائی اور دیگر ضروریات کی اشیاء خاص طور سے دواؤں کی شدید قلت کے ساتھ ساتھ انسانی المیہ مزید خطرناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب، اقوام متحدہ کے مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے انسان دوستانہ امداد کے حامل بحری جہازوں کو یمنی سواحل تک نہیں جانے دے رہا ہے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن میں انسانی المیے کی صورت حال یونہی جاری رہی تو اس ملک کے کم از کم دس صوبوں کے عوام کو دواؤں کی قلّت کے ساتھ ساتھ بھوک مری کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دریں اثنا یمن کی ایک سرگرم عمل سیاسی شخصیت احمد الکبسی نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جارحیت کی انتہا کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یمن میں ہسپتال،طبی مراکز اور تمام بنیادی تنصیبات کو تباہ کردیا گیا ہے اور یمنی عوام کو اس وقت نہ صرف خوراک و ادویات بلکہ پینے کے پانی تک کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button