یمن

یمنی فوج اور عوامی فورس کی نئی کامیابیاں

المیسرہ کی رپورٹ کے مطابق فوج اور یمنی دستوں نے سعودی ایجنٹوں کے حملوں کا مقابلہ کرتے ہوئے صوبہ لحج کے شہر کرش میں کم از کم گیارہ سعودی ایجنٹوں کو ہلاک کردیا ہے- در ایں اثنا یمنی فوج اور عوامی فورس نے صوبہ تعز کے طبین اور الجریبہ علاقوں کے قریب واقع جیدالبقر نامی پہاڑی علاقے پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے- اور جارح عناصر کو تعز اور لحج صوبوں کے درمیان واقع مسیعد ٹیلے سے پیچھے دھکیل دیا ہے-

دوسری طرف خبری ذرائع نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی ایک بڑی تعداد یمن سے نکل گئی ہے اور ان کی جگہ بلیک واٹر کے ایجنٹوں نے لے لی ہے-

الاخبار ویب سائٹ کی جمعرات کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فوجی، یمن میں پے در پے شکست کھانے کے بعد کچھ گھنٹوں قبل اپنے ٹھکانے چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور عدن بندرگاہ کے صرف بعض فوجی اڈوں میں موجود ہیں- یہ اقدامات ایسی صورت میں انجام پا رہے ہیں کہ یمنی ذرائع نے بدھ کو جنوبی یمن کے صوبے تعز کے العمری علاقے میں یمنی فوج کے ہاتھوں بلیک واٹر کمپنی کے ایک سرغنہ ماسیاس یکنباہ کو ہلاک کئے جانے کی خبر دی تھی-

بلیک واٹر کے اس سرغنے کوایسے میں یمن میں ہلاک کیاگیا ہے کہ یمن کی المرصد نیوز ایجنسی نے بدھ کی صبح جنوبی یمن کے صوبے تعزمیں یمنی فوج کے ساتھ لڑائی کے دوران ایک برطانوی اور ایک فرانسیسی ایجنٹوں کے مارے جانے کی بھی خبر دی ہے-

المرصد کی رپورٹ کے مطابق یہ افراد امریکی کمپنی بلیک واٹرکے ساتھ تعاون کر رہے تھے- یمنی ذرائع کے مطابق ان افراد کے مارے جانے کے ساتھ ہی بلیک واٹر کمپنی کے ہلاک ہونے والے ایجنٹوں کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button