برندی اور الربیعہ کی اسٹریٹجک پہاڑیوں پر قبضہ

10 دسمبر, 2015 00:00

العالم کی ویب سائیٹ کے مطابق  شامی افواج نےشمالی لازقیہ کے علاقے میں ایک کامیاب آپریشن کرکے دہشتگردوں کے کئی اہم ٹھکانوں کو تباہ کرکے برندی اور الربیعہ کی اسٹریٹجک پہاڑیوں پر قبضہ کرلیا ہے ۔شامی فوج نے عوامی رضاکاروں کی مدد سے گذشتہ چاردنوں میں شمالی لازقیہ کے کئی علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کرکے اس پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔شامی فوج نے اسی طرح ریف دمشق اور اس شہر کے اطراف سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا ہے ۔دہشتگردوں نے ان ناکامیوں کا ازالہ کرنے کے لئے شام کے شمالی علاقوں حلب کے رہائشی علاقوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا ہے جس میں دسیوں عام شہریوں کے مارے اور زخمی ہوجانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ایک اور رپورٹ کے مطابق داعش اور شامی فوج کے درمیان مشرقی حمص کے علاقے میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے

8:11 صبح مئی 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔