دنیا

امریکا میں دہشتگردی کرنے والا رضوان فاورق داعش کے نظریات سے متاثر تھا، والد کا اعتراف

شیعیت نیوز:سان برنار ڈینو واقعہ میں ملوث سید رضوان فاروق کے والد سید فاروق کا کہنا ہے کہ انکا بیٹا عراق اور شام میں سر گرم عمل دولت اسلامیہ یا داعش کے نظریات سے متاثر تھا. اور داعش کی انتہا پسندانہ سوچ کی حمایت کرتا تھا. سی این این کے مطابق سید فاروق نے اپنے بیٹے اور بہو کے فعل کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انکی فیملی بدترین سانحہ پر دل گرفتہ ہے.واضح رہے کہ رضوان فاروق اور اسکی بیگم تفشین ملک نے بدھ کے روز کیلیفورنیا کی کاؤنٹی سان برنار ڈینو میں ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی مدد کے لئے قائم سینٹر پرکرسمس پارٹی کے دوران حملہ کرکے 14 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا. بعد ازاں دونوں پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے.

 

متعلقہ مضامین

Back to top button