مشرق وسطی

برطانیہ داعش کے خلاف جنگ میں سنجیدہ نہیں ہے

بی بی سی عربی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی نے جمعے کو شام میں داعش کے خلاف برطانیہ کے فضائی حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے فضائی حملے محض میڈیا کا پروپگنڈہ ہیں اور لندن اگر داعش کے خلاف جنگ میں سنجیدہ ہے تو اسے دمشق حکومت سے ہم آہنگ ہوکر یہ کاروائی کرنی چاہئے-

الزعبی نے کہا کہ جو بھی ملک داعش کے ٹھکانوں پر حملے، شام کی حکومت اور فوج سے ہم آہنگی کے بغیر انجام دے وہ محض دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائی کا ڈھونگ ہے- واضح رہے کہ جمعرات کو جرمنی کی پارلیمنٹ میں، شام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی منظوری کے کچھ گھنٹوں بعد اس ملک کے لڑاکا طیاروں نے قبرس ایئر بیس سے مشرقی شام کی آئیل فیلڈ "عمر” کو نشانہ بنایا ہے- یہ علاقہ داعش کے کنٹرول میں ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button