پاکستان

کراچی: شب اربعین سیاسی جماعتوں نے ناچ گانے اور ہلڑ بازی میں بسر کی

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی کمپین میں مصروف سیاسی تنظیموں نے نواسہ رسول (ص) کے اربعین (چہلم) کی رات ناچ گانوں اور ہلٹر بازی میں بسر کی جس سے عزاداروں کو کافی تکلیف پہنچی ہے،۔

شیعیت نیوز کے کراچی میں موجود نمائندوں کی رپورٹ کے مطابق پانچ دسمبر کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں اس سلسلے میں کراچی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے اربعین امام حسین علیہ سلام کے احترام کا بھی خیال نہیں کیا اور شہر بھر میں ناچ گانوں اور ہلٹر بازی کی محفل منعقد ہوتی رہیں، سیاسی جماعتوں کے اس اقدام کے سبب شہر میں ہونے والے عزاداری کے پروگرامات میں شریک عزاداروں کو کافی تکلیف پہنچی ہے۔

ایک عزادار کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو نواسہ رسول (ص) کے چہلم کے احترام کو خاطر میں لانا چاہیے تھا ،اس عزادار نے کہا کہ کراچی کے مومنین ایسی تنظیموں کو ووٹ دینے سے بھی گریز کریں جو ہمارے آقا و مولا امام حسین علیہ سلام کے ایام شہادت و عزاداری کا احترام نہیں کرتی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button