عراق

اللہ اکبر: اربعین امام حسین ع پر 27ملین زائرین کی آمد،یزید قوتیں پریشان

کربلا کے میدان میں ۷۲ افراد کےہمرا ہ دین اسلام کی سربلندی کی خاطر اور ظلم کے خلاف قیام کرتے ہوئے شہید ہونے والے امام حسین علیہ سلام کے روضہ مقدس پر رواں اربعین امام حسین علیہ سلام کے موقع پر ستائس ملین افراد نے حاضر دی ۔

شیعت نیو زکے مطابق عراقی عہدہ داروں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین کے 27 ملین کے عظیم اجتماع میں 60 فیصد خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال تین ملین ایرانی جبکہ 4 ملین دنیا کے 60 ممالک سے زائرین کربلا آئے ہیں۔ نیز 65 ہزار ماتمی دستے کربلا میں موجود تھے جبکہ 17 ہزار انجمنیں اور موکب پیدل چلنے والے زائرین کو خدمات فراہم کر رہے تھے۔

اس سال اربعین کے موقع پر کربلا میں 27 ملین زائرین نے عظیم اجتماع کر کے دنیا کے سب سے بڑے اجتماع کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

دوسری جانب وقت کی یزید قوتیں اس عظیم الشان حسینی اجتعماع سے پریشان ہوگئی ہیں اور اپنی یزید فکر کا ثبوت دیتے ہوئے ۲۷ ملین کے اس اجتماع پر صرف 60 لاکھ کا اجتعماع قرار دیا۔

واضح رہے کہ عراقی عوام نے کربلا کے راستوں پر پیدل کربلا جانے والے زائرین کے لئے ہر طرح سے آسائش و آرام کا انتظام کیا تھا، جگہ جگہ خیمے لگائے تھے جس میں زائرین نواسہ رسول کے آرام و آسائش کا مکمل انتظام تھا، عراقی عوام زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام کی خدمت کرنا اپنے لئے فخر سمجتھے ہیں؛ ان کے پیر دھوتے ہیں ان کے ہاتھ پیر دباتے ہیں اور ان کے بدن کی مالش کرتے ہیں تا کہ زائرین کربلا تازہ دم ہوکر اپنے معشوق کے روضے کی طرف بڑھ سکیں۔ عراقی قوم زائرین کربلا کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار رہتی ہے۔ کربلا کے راستے میں زائرین حضرت سید الشہدا کے لئے بہترین کھانے پکائے جاتے ہیں جو انہیں اصرار کرکے کھلائے جاتے ہیں۔ بہترین چائے اور ٹھنڈے پانی کا بھی مکمل انتظام رہتا ہے۔ ان راستوں پر زائرین نواسہ رسول کے لئے بہترین طبی سہولتیں بھی موجود ہیں جو ضرورت پڑنے پر فراہم کی جاتی ہیں۔ ان ہی راستوں سے گذر کر اب تقریبا ڈھائی کروڑ سے زائد زائرین کربلا پہنچے ہیں۔

12341293_827017710741762_6684046071980589199_n.jpg

12341495_1027354050639715_9051458624683224700_n.jpg

12316482_798366323642797_5562310177503467648_n.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button