دنیا

جامعہ الازہر مصر نے جہاد النکاح کو حرام قرار دیدیا

شیعت نیوز : مصر کی معروف درسگاہ جامعہ الازہر نے انتہاپسند تنظیم داعش سے وابستہ خواتین اور تنظیم کے جنگجوؤں کے درمیان وقتی شادی (جہاد النکاح) اور بعدازاں طلاق کو غیراسلامی قرار دے دیا ہے۔ جامعہ الازہر کے اعلان کے مطابق اسلام میں شادی اس وقت حلال تصور کی جاتی ہے جب اس کے نیک اور اعلیٰ مقاصد ہوں۔ اسلامی قوانین کے مطابق شادی ایک مرد اور عورت کے درمیان باہمی عزت اور عزم کا معاہدہ ہے۔

الازہر آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ داعش کی جانب سے شام اور عراق کے علاقوں سنجار اور نینوی میں رہنے والی یزیدی خواتین پر جنسی حملے بھی اسلامی شرعی قوانین کے مطابق ناقابل برداشت رویے کا مظہر ہیں۔

داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ غلامی کے طریقوں کو ختم کرنے کے نتیجے میں معاشرے میں زنا پھیلتا رہے گا کیوں کہ اس کے علاوہ اور کوئی متبادل موجود نہیں ہے اور ماضی میں بھی کئی ممالک میں غلامی کا راج رہا ہے۔

الازہر کے مطابق اسلام نے عارضی شادیوں پر اس لئے پابندی لگائی ہے کیوںکہ ان سے اسلام میں عورت کو دیا جانے والا تشخص خراب ہوتا ہے اور عورت ایک مرد سے دوسرے کے ہاتھ بکنے والے سستے کھلونے کی مانند بن جاتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button