دنیا

دہشت گردی سے نجات کا تنہا راستہ سیرہ امام حسین علیہ السلام پر عمل کرنا ہے،سید کلب جواد نقوی

لکھنو کے آصفی مسجد ، بڑا امام بارگاہ میں لکھنو کے امام جمعہ حجت الاسلام سید کلب جواد نقوی نے اس ہفتہ نماز جمعہ کے خطبہ میں ماہ صفر میں ایام عزاداری و اربعین امام حسین علیہ السلام کی مناسبت کو ذکر کرتے ہوئے امام زمانہ عج کے فرمان کو بیان کیا : امام زمانہ عج فرماتے ہیں کہ کربلا کے شہیدوں پر اگر کوئی شخص آہ بھی کرے گا تو اس کو تسبیح کا ثواب ملے گا ،انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : حضرت امام علی نقی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ عزاداری کے اجر و ثواب کا اندازہ انسان اس دنیا میں نہیں کر سکتا ہے بلکہ اس کا اجر مرنے بعد پتہ چلتا ہے

حجت الاسلام سید کلب جواد نقوی نے دہشت گردی سے نجات کا تنہا راستہ سیرہ امام حسین علیہ السلام پر عمل جانا ہے بیان کیا : اگر دنیا میں امن قائم کرنا ہے تو پیغام امام حسین علیہ السلام اور کربلا کے واقعات عام کیا جائے سب تک پیغام عاشورہ پہوچایا جائے ، امام حسین علیہ السلام نے حضرت ابالفصل الباس سے فرمایا کہ ہم جنگ کا پہل نہیں کرے نگے اس قول پر غور کیا جائے تو بے پناہ مطالب پائے جاتے ہیں جو انسان کے نجات کے لئے کافی ہے

لکھنو کے امام جمعہ نے مجالس عزا کی شان و عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : مجالس عزائے امام حسین مظلوم علیہ السلام میں ملائکہ و فرشتے شرکت کرنے آتے ہیں اور جب وہ شرکت کرکے واپس جاتے ہیں تو دوسرے ملائکہ ان سے سوال کرتے ہیں کہ کہا سے آ رہے ہو تو تمہارے پاس سے تو بہت اچھی خوشبو آ رہی ہے تو وہ فرشتےجواب دیتے ہیں عزاداری نواسہ رسول صلی اللہ علیہ و الہ وسلم سے آ رہے ہیں ،انہوں نے امام حسین علیہ السلام کے گریہ کی برکت بیان کرتے ہوئے کہا : قرآن کریم میں اشارہ و کنایہ پائے جاتے ہیں ، جناب ذکریہ نے امام حسین علیہ السلام کا تذکرہ کیا اور گریہ کیا اور جب فرعون اور اس کا لشکر غرق ہوا تو نہ آسمان رویا نہ زمین یہ باتیں قرآن نے کیوں کہا ؟ ۔کلب جواد نقوی نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : مفہوم موافق و مفہوم مخالف دو چیزیں ہوتی ہیں ، اس کا مطلب یہ ہے کہ کچھ شخصیتیں ایسی ہوتی ہیں جن کی شہادت پر آسمان بھی روتا ہے اور زمین بھی روتی ہے ۔ مثال کے طور پر ہم کہتے ہیں دریا بہ رہا ہے جب کہ دریا نہیں بلکہ اس کے اندر کا پانی بہتا ہے ، اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ ظالم تھا جس پر کوئی نہیں رویا اور یہ مظلوم ہیں جن پر اہل آسمان بھی رو رہے ہیں اور اہل زمین بھی گریہ کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button