عراق

عراق: بم دھماکے میں سولہ افراد جاں بحق

عراق کے صوبہ الانبار کے شہر رمادی کے مغرب میں ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سولہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے عراقی فوجی اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکارہیں۔

جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات بھی عراق کے دار الحکومت بغداد کے شمال مغربی علاقے البحریہ میں ایک چلتی گاڑی میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب عراق کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جنوبی بغداد کے علاقے المدائن میں دو بموں کا پتہ لگا کر ان کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button