پاکستان

روسی صدر کا رہبرانقلاب کو قرآن کریم کا تحفہ : ایکسپریس نیوز کے مالک لاکھانی کی پریشانی بڑھ گئی

حالیہ دنوں ایران کے دارلحکومت تہران میں روسی صدر میلادی ویر پیوٹن نے انقلاب اسلامی کے قائدآیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی اور عقیدت مندی کے طور پر رہبرانقلاب سید علی خامنہ ای کی خدمت میں قرآن کریم کا ایک قدیم ترین نسخہ کہ جسے تیسری صدی ہجری میں ہاتھ سے لکھا گیا تھا پیش کیا ۔

شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر پیوٹن کی جانب سے رہبرانقلاب سید علی خامنہ ای کوتحفہ میں دئیے گئے قرآن مجید کے قدیمی نسخہ کے بعد پاکستانی اردو روزنامہ ایکسپریس کے مالک سلطان لاکھانی کی پریشانی بڑھ گئی ہے اور اس کوشش میں مصروف عمل ہیں کہ کسی نہ کسی طرح پاکستان کے عوام کو اپنے اخبار کی مدد سے گمراہ کریں اور ساتھ ساتھ اپنے سعودی آقاؤں کی خوشنودی بھی حاصل کریں۔

file_14.jpeg

سعودی بادشاہوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے سلطان لاکھانی گذشتہ دو روز سے مسلسل اپنے اخبار کی ویب سائٹ اور اخبار میں روسی صدر کی جانب سے پیوٹن کو دئیے گئے قرآن مجید کے تحفے کو نقلی قرآن مجید ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں تا کہ کسی طرح سعودی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر لیں ۔

قابل ذکر بات ہے کہ پاکستان میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو گا جو ایکسپریس اخبار کے مالک سلطان لاکھانی کے شراب و کباب کے دلدادہ ہونے کے بارے میں نہ جانتا ہوں اور شاید یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے سعودی آقاؤں کو بھی اسی لئے خوش کرنے پر تلے ہیں کیونکہ ماضی میں مغربی حکمرانوں کی کسی بھی عرب حکمران بشمول سعودی عرب، قطر، ترکی، امارات اور دیگر کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں کبھی بھی کسی کو قرآن مجید کا تحفہ نہیں دیا گیا بلکہ مغرب میں تیار ہونے والی نامور قسم کی شراب اور اسی طرح کے تحائف پیش کئے جاتے رہے ہیں اور اس کے جواب میں عرب حکمرانوں کی جانب سے بھی شراب اور دیگر دنیاوی تحائف کا خیر مقدم کیاجاتا رہاہے۔

file_13.jpeg

مگر قائد انقلاب اسلامی کو روسی صدر کی جانب سے پیش کئے جانے والے قرآن کے قدیمی نسخہ کے تحفہ سے یہ ثابت ضرور ہوگیا کہ مغرب کی نظر میں اصل میں قرآن سے منسلک کون ہےاور شباب و کباب سے منسلک کون لوگ ہیں۔

اس بات پر ایکسپریس نیوز کے مالک لاکھانی صاحب اپنی شرمندگی مٹانے کے لئے مسلسل دو روز سے کوشیش میں ہیں کہ وہ اس قرآنی نسخہ کو جعلی قرار دیے کر اپنے شرابی آقاوں سے نمک حلالی کا ثبوت دے سکیں۔

http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1103199015&Issue=NP_KHI&Date=20151127

ExressNews.jpg

 Lakhani1.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button