ایران

Mi6کا فتنہ تشیع کی جڑیں کاٹ رہا ہے، آیت اللہ خاتمی

23 نومبر 2015 کی شام معروف عالم دین آیت اللہ خاتمی نے اپنے درس تفسیر قرآن جو کے 21 سال سے جاری ہے میں ایک آیت معانی کے ذیل میں ذکر کیا کہ آج رہبریت کی صورت میں ہمیں اللہ کی جو نعمت ملی ہوئی ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے , کہاں دنیا میں ایسا مجاھد , پاکیزہ اور متواضع حکمران ہے !!! اس کے بعد آیت اللہ احمد خاتمی سابقہ امام جمعہِ تہران نے حالیہ واقعات ذکر کیے کہ1. دو دن پہلے ربر معظم مسجد جمکران قم تشریف لائے ہوئے تھے اور صرف معمولی زیارت یا چند منٹ نمازیں پڑھ کر چلے نہیں گئے بلکہ تمام حکومتی مصروفیات کے باوجود کئی گھنٹے تنہائی میں مناجات اور گریا آہ و زاری کرتے رہے .2. چند دن پہلے اصفہان میں ایک خصوصی نشست تھی جس میں ملک کے مخصوص افراد مدعو تھے , رہبر معظم اس میں بیان فرماتے ہیں کہ جب میں یہ سنتا ہوں کہ میرا مقایسہ امام علی علیہ السلام کے با عظمت اصحاب سے کیا جاتا ہے تو میری روح کانپ کے رہ جاتی ہے , میں کہاں اور علی علیہ السلام و ان کے اصحاب کہاں !!! میں علی علیہ السلام کے غلام قنبر کی خاک پا کے برابر بھی اپنے آپ کو نہیں سمجھتا .( حقیقت تو یہ ہے کہ رہبر معظم بذاتِ خود اپنے زمانے کے امام ع کے مالک و عمار ہیں )3. دنیا میں استعمار کے خلاف اعلانیہ مبارزہ کرنے والی واحد شخصیت سید علی خامنہ ای ہیں , چلے ہم شیعہ دنیا کی محافظت اور عالم اسلام کے اتحاد و ترقی کے لیے پیش کی گئی خدمات کو زیر بحث نہیں لاتے اور پوری دنیا میں مدارس و تبلیغ اور مقاومتِ اسلامی خصوصا لبنان و نائیجریہ میں عظمت تشیع کی مثالیں نہیں دیتے .. , ہم شیعہ سنی تناظر میں بات کر لیں… , تشیع کی ایک تصویر مقام رہبری سے پیش ہوتی ہے اور ایک تشیع کا تعارف mi6 کا استعماری فتنہ کراتا ہے… کس قدر دونوں میں فرق ہے , سید حسن نصر اللہ اپنی ایک گفتگو میں کہتے ہیں کہ mi6 نے دنیا میں کتنے شیعہ کیے ہیں !!! سید حسن فرماتے ہیں ہم نے مقاومت جس کے شدت سے مخالفت یہ شیرازی اور mi6 گروپ کر رہا ہے, اسی مقاومت سے ہم نے نائیجریہ جہاں 100 شیعہ بھی نہیں تھے ہم نے 7میلیون شیعہ کیے ہیں , اس کے بعد سید خاتمی کہتے ہیں بالفرض میں کہتا ہوں کہ سید حسن نصر اللہ مبالغہ کر رہے ہیں کہ 7 میلیون تعداد نہیں چلیں کم کر کے 1 میلیون تعداد کر لیں… آخر کیا یہ بھی کم ہے!!! مقاومتِ اسلامی کی برکات سے تشیع دنیا بھر میں پھیلی ہے اور پھیل رہی ہے .. اور mi6 کے فتنے سے تشیع کی جڑیں اور گلے کاٹے جا رہے ہیں .4.واقعہ منی کو لے لیجیے , پوری دنیا میں اس کے خلاف آواز اٹھی , رہبریت نے سعودی رجیم کو بے نقاب کیا , مراجع عظام نے آل سعود کی مذمت کی , لیکن شیرازی کمپنی کی طرف سے ایک مذمتی بیان صادر نہیں ہوا , رہبریت کے خلاف پوری دنیا میں منفی پراپیگنڈہ کرتے ہیں اور آل سعود کے خلاف ایک جملہ ان کے منہ سے نہیں نکلتا !!! بلکہ ہمیں اس کے برعکس اطلاعات بھی ملی ہیں کہ بعض غربی ممالک میں ان کے بعض دفاتر کو آل سعود کی طرف سے فنڈ ملتا ہے وہاں انہوں نے آل سعود کی باقاعدہ تعریف کی اور مقام رہبریت کے موقف کی مذمت کی ہے !!! (درس تفسیر قرآن سے ماخوذ 23 نومبر 2015, سابقہ امام جمعہِ

متعلقہ مضامین

Back to top button