سعودی عرب

سعودی عرب، سرحدوں سے ملحقہ علاقوں میں عوام کا داخلہ بند

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنے تمام شہریوں اور ملک میں مقیم تمام غیر ملکیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سرحد سے ملحقہ20 کلو میٹر تک کے رقبے میں نہ آئیں ۔ یہ علاقہ وزارت داخلہ نے عوام کے لئے’ ممنوع‘ قرار دے دیا ہے ۔

محکمے کی جاری ہدایات میں وضاحت کی گئی ہے کہ ممنوعہ علاقے میں کسی نے داخلے کی کوشش کی تو اسے حراست میں لے کر قانون کی خلاف ورزی پر 30 ماہ قید اور 25 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

سعودی وزارت داخلے کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ممنوعہ قرار دیئے جانے والے علاقوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔سرحد سے20 کلو میٹر دور تک ریت کے اونچے ٹیلے بنادیئے گئے ہیں اور انتباہی سائن بورڈز بھی نصب کر دیئے گئے ہیں جہاں پیدل چلنا یا گاڑی سے سفر کرنادونوں منع ہے۔

ممنوعہ علاقوں میں حفر الباطن،خفجی کمشنری،رفحہ،عر عر،طریف الحدیثہ الجوف اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button