یمن

اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ صلاح و مشورہ مثبت: تحریک انصاراللہ

اسپتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے گزشتہ  روز اپنے فیس بک پیج پر یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد شیخ احمد کے ساتھ ہونے والے تحریک کے صلاح و مشورے کو مثبت قرار دیا ہے۔

محمد عبدالسلام نے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ نے آئندہ جنیوا مذاکرات کے پروگراموں کے بارے میں ہمارے تحفظات کا مثبت جواب دیا ہے۔

انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ اقوام متحدہ آئندہ جنیوا مذاکرات سے پہلے اختلافی مسائل کا جائزہ لینا چاہتی ہے۔

محمد عبدالسلام نے کہا کہ تحریک انصاراللہ کی یہ تاکید ہے کہ جنیوا اجلاس سنجیدہ، تعمیری اور ذمہ دارانہ ہونا چاہئے اور ہماری تحریک چاہتی ہے کہ یہ اجلاس یمن میں سیاسی عمل کے احیا اور یمن پر جارحیت اور محاصرے کے خاتمے پر منتج ہو۔ تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے یمنی فوج، عوام اور عوامی کمیٹیوں سے جارحین کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کی اپیل کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button