مقبوضہ فلسطین

الخلیل میں ریڈیو کی عمارت پر صیہونی فوجیوں کا حملہ

فلسطینی ذرائع کے حوالے سے تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے ریڈیو الخلیل سے اشتعال انگیز پروگرام نشر کئے جانے کا بہانہ بناتے ہوئے اس ریڈیو کی عمارت پر حملہ کردیا اور وہاں موجود وسائل و آلات کو اپنے قبضے میں لیتے ہوئے ریڈیو الخلیل کی نشریات کو آئندہ چھے ماہ کے لئے بند کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق فلسطین کی صحافی یونین نے صیہونی فوجیوں کے اس جارحانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور ذرائع ابلاغ نیز قانونی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ، فلسطین کے ذرائع ابلاغ اور صحافیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات بند کرائیں۔ واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے ریڈیو الخلیل کے ڈائریکٹر اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس سے قبل بھی صیہونی حکومت نے ریڈیو منبرالحرّیہ کی نشریات کو چھے ماہ کے لئے بند کردیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے فلسطین کے مختلف علاقوں میں مقبوضہ بیت المقدس اور اسی طرح زمان و مکان کے لحاظ سے مسجد الاقصی کی تقسیم سے متعلق صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے اور صیہونی فوجیوں کے جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں حالات سخت کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button