انٹر پول نے شام و عراق میں 5800 دہشت گردوں کی شناخت کرلی

20 نومبر, 2015 00:00

 بین الاقوامی پولیس ادارے  کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شام اورعراق میں اس وقت 50 ممالک سے کم سے کم  25 ہزار دہشت گرد موجود ہیں جن میں سے 5800 دہشت گردوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

اسپین کے جنوب میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں منعقدہ  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انٹر پول کے سربراہ جورجن اسٹوک نے کہا کہ عراق اور شام میں اس وقت 50 ممالک کے دہشت گرد موجود ہیں جن کی کم سے کم تعداد 25 ہزار ہے اور اس میں سے 5800 دہشت گردوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

انٹرپول کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔

10:35 صبح اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔