افغانستان: طالبان کا ایک سرغنہ گرفتار

20 نومبر, 2015 00:00

خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی خفیہ ایجنسی نے جمعرات کے دن ایک بیان میں کہا کہ طالبان کے ایک سرغنے کو اس کے متعدد ساتھیوں سمیت قندوز اور بغلان صوبوں کو آپس میں ملانے والے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ افغانستان کی خفیہ ایجنسی نے ایک ویڈیو جاری کرکے کہا ہے کہ ان افراد نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے دہشت گردی کی تربیت پاکستان میں حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں قندوز کے پڑوس میں واقع بغلان صوبے اور افغانستان کے شمالی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہوگئی ہے

7:31 صبح اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔