پاکستان

وفاقی حکومت کے تکفیری دہشتگرد مولوی عبدالعزیز کے ساتھ معاہدے،نیشنل ایکشن پلان ؟

اسلام آباد میں واقع تکفیری دہشتگردوں کی معروف پناہ گاہ جامع لال مسجد کےتکفیری خطیب مولوی عبدالعزیز کو گرفتار کرنے کے بجائے اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ وفاقی حکومت کی ایماء پر ملک دشمن اسلام دشمن دہشتگردوں سے معاہدے کرنے میں مصروف ہے،زرائع کے مطابق مولوی عبدالعزیز اور اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ میں ایک عارضی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے مطابق مستقل معاہدے کیلئےتکفیری مولوی عبدالعزیز نے انتظامیہ کو سمجھوتے کیلئے اپنی شرائط پیش کردی ہیں کہ جن میں لاہور سے گرفتار اپنے داماد کی رہائی، لال مسجد آنے جانے کی آزادی اور سکیورٹی کی فراہمی شامل ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مذاکرات ایک خفیہ مقام پر ہوئے اور یہ سمجھوتہ دو ہفتوں کیلئے ہوا ہے۔ ان دو ہفتوں میں مولانا عبدالعزیز لال مسجد خطبہ جمعہ کیلئے بھی نہیں آئے گا، مقامی انتظامیہ کے مطابق اس طرح لال مسجد کے معاملے پر بڑھتا ہوا خطرہ دو ہفتوں کیلئے ٹل گیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button