پاکستان

جعفریہ الائنس ٹوٹ پھوٹ کا شکار علامہ عباس کمیلی نے لاتعلقی کا اعلان کردیا

 جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ محمد عباس کمیلی نے جعفریہ الائنس سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق علامہ عباس کمیلی نے بعض افراد کی جانب سے جعفریہ الائنس کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دیا ہے۔ علامہ عباس کمیلی جو کہ جعفریہ الائنس کا اہم بنیادی رکن تھے اور ان ہی کی بدولت عوام میں جعفریہ الائنس کی کسی حد تک قبولیت تھی، تاہم  جعفریہ الائنس  کے بعض اہم افراد کی جانب سے تنظیم کو ذاتی مقاصد اور ملت جعفریہ میں تقسیم کیلئے بنائے ایم آئی 6 کے ایجنڈے کی تکمیل  کیلئے استعمال کرنے علامہ عباس کمیلی خفا تھے۔  ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ  علامہ عباس کمیلی ان افراد سے اس لئے بھی خفا تھے کہ انہوں نے علامہ عباس کمیلی کو ان کی خواہش کے مطابق عوام میں جانے سے بھی روکے رکھا۔ واضح رہے کہ شیعہ قوم کے دفاع کی آواز بلند کرنے پر علامہ عباس کمیلی کے فرزند علامہ علی اکبر کمیلی کو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ علامہ عباس کمیلی اس وقت کراچی کی عوام کی ہردلعزیز شخصیت ہیں، خدا ان کا سایہ ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button