پاکستان

کسی مدرسہ پر داعش کی معاونت کا شبہ ہوا تو اُسے چھوڑا نہیں جائے گا، رانا ثنا اللہ

صوبہ پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر پنجاب میں شام و عراق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش کسی بھی صورت میں فعال نظر آئی تو صوبائی حکومت اس کے خلاف سخت ایکشن لے گی، اگر کسی مدرسے کے معلم یا کالج کے استاد پر بھی داعش کی معاونت کا شبہ ہوا تو انہیں بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:: تکفیری دہشتگرد جماعت داعش کی پاکستان میں موجودگی پر ملکی قیادت تذبذب کا شکار

ان کا کہنا تھا کہ داعش کے خطرے کے پیش نظر صوبے کے سرائیکی بیلٹ میں واقع مدارس کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ دہشت گرد عناصر کے حوالے سے ترتیب دی گئی ’فورتھ شیڈول‘ لسٹ میں چند مدارس کے اساتذہ اور طالب علموں کے نام بھی شامل ہیں۔

یہ بات بھی دھیاں میں رہے کہ رانا ثنا اللہ پر بھی کئی دہشتگرد تنظیموں کی سہولت کاری کا الزام ہے جس پر انہوں نے ابھی تک کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button