سیاسی ومذہبی رہنما ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں ، مولانا حسین مسعودی

17 نومبر, 2015 00:00

جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ انتشار کی نہیں بلکہ افہام و تفہیم اور یکجہتی کی بات کی جائے تو بہتر ہوگا۔فیڈرل بی ایریا میں علماء اور سیاسی و مذہبی نمائندگان کے وفد سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ قوم کی خدمت کا ہے،کیونکہ اس وقت ہم اندرونی و بیرونی خطرات میں گھیرے ہوئے ہیں اور ہر طرف بے راہ روی کا دور دورہ ہے ۔ایسے میں ہمیں مثبت سوچ کو اپنا کر مزید بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا۔انہوں نے سیاسی و مذہبی رہنماؤں سے بھی کہا کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں اور تصادم کی سیاست سے بچا جائے،کیونکہ وقت کی نزاکت کے پیش نظر ہمیں کسی بھی ایسے اقدام سے پرہیز کرنا ہوگا جس سے ملک میں انتشار اور فساد برپا ہو،اس وموقع پر مولانا اکرام حسین ترمذی،مہدی شاہ ،مولانا خلیل احمد ،مولانا سرباز شگری اور دیگر بھی موجود تھے ۔

9:02 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔