الرقہ میں فرانسیسی جنگي جہازوں کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

16 نومبر, 2015 00:00

فرانس کے جنگي جہازوں نے شام کے شہر الرقہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ فرانسیسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام کے شہر رقہ میں فرانسیسی جنگی جہازوں نے داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہےاس کارروائی میں 10 جنگی جہازوں نے حصہ لیا۔ فرانس نے یہ بمباری پیرس میں بم دھماکوں کے بعد کی ہے جس میں 350 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے ۔ پیرس حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد تنظیم نے قبول کی ہے۔

2:28 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔