بیروت میں 2 خودکش حملوں میں 47 افراد شہید، 150 سے زائد زخمی

13 نومبر, 2015 00:00

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 2 خودکش حملوں میں 47 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، لبنانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 2 خودکش حملوں میں 47 ا فراد شہید ہوئے اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکےجنوبی بیروت میں حزب اللہ کے مرکز کے قریب شیعہ آبادی میں واقع ایک شاپنگ پلازہ کے پاس ہوئے جن کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔ جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے خودکش تھے اور حملہ آوروں نے شیعہ آبادی کو نشانہ بنایا، واقعے کے بعد قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور عوام سے خون کے عطیات دینے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق دھماکوں میں زخمی متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث شہادتوںمیں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

11:05 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔