یمن

اقوام متحدہ یمن پر سعودی جارحیت بند کرائے، انصاراللہ

یمن کی سبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے نام اپنے ایک مراسلے میں تاکید کی ہے کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ، یمنی عوام پر سعودی عرب کی آل سعود حکومت کی سرکردگی میں عرب ملکوں کے اتحاد کی جارحیت بند کرائے۔
انھوں نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو چاہئے کہ یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے بارے میں تحقیقات اور اس کے خلاف کارروائی کرے۔
محمد علی الحوثی نے یمن پر سعودی جارحیت اور بے گناہ یمنی شہریوں کے قتل عام کو عالمی برادری کے لئے کلنگ کا ٹیکہ قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ یمنی عوام اپنے ملک کے خلاف سعودی جارحیت، اپنے ملک کے قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی اور یمن پر بیرونی جارحیت بند کروانے میں اقوام متحدہ کی ناتوانی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور یمن کے امور میں اس عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کے امتیازی سلوک سے یمنی عوام کے خلاف غیر انسانی جارحیت کے ارتکاب کی ترغیب ہوئی ہے جس سے نہ صرف اقوام متحدہ کے سلسلے میں یمنی عوام کا اعتماد اٹھا ہے بلکہ اقوام متحدہ کی ناتوانی، عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرے کا باعث بھی بنی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button