مشرق وسطی

شام: مجاہدین نے حلب میں کاروائی کرکے داعش کے قبضہ سے ائیرپورٹ آزاد کروالیا

شام میں حلب کے مقام پر مجاہدین نے داعشی دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے ائیر پورٹ کو آزاد کروالیا ہے، اطلاعات کے مطابق شا م کے شہر حلب کا ائیرپورٹ تین سال سے داعشی تکفیری دہشتگردوں کے قبضہ میں تھا جیسے گذشتہ روز شامی افواج اور حزب اللہ کے مجاہدین نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے شہر حلب کا ہوائی اڈا ہ آزاد کروالیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجاہدین نے داعشی دہشتگردوں کے خلاف اِس بڑی کاروائی میں ملنے والی کامیابی پر سجدہ شکر ادا کیا ،دوسری جانب شام کے دیگر شہروں پر جہاں دہشتگردوں کا قبضہ ہے انہیں آزاد کروانے کے لئے حزب اللہ اور شامی افواج کے مشترکہ آپریشن جاری ہیں۔

واضح رہے کہ چار سال سے بین الاقوامی دہشتگردوں نے شام جیسے پر امن ملک تباہ و برباد کردیا ہے، یہ دہشتگرد امریکی و اسرائیلی ایماٗ پر خائن عرب ممالک کے تعاون سے شام میں عوام دوست بشار حکومت کا خاتمہ کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں اس میں سخت ناکام ہوئی ہے ۔

 

GetAttachment.jpg

photo_2015-11-11_13-15-32.jpg

photo_2015-11-11_13-14-54.jpg

photo_2015-11-11_13-14-44.jpg

 

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button