عراق

عراق کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی قوتوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے: حیدر العبادی

العراقیہ ٹی وی کے مطابق وزیراعظم حیدر العبادی نے عراقی کردستان ریجن کے سرکردہ سیاسی رہنما برھم صالح کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے فوج اور عوامی رضاکار فورس کی حالیہ کامیابیوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم حید العبادی اور برھم صالح نے حکومت اور اصلاحات کی حمایت اور تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد و یکجتی کی ضرورت پر زور دیا۔

اس سے پہلے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ تمام سیاسی قوتوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو موجود بحران سے نکالا جاسکے۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی کردستان ریجن کے سربراہ مسعود بارزانی کے عہدے کی مدت دو ماہ پہلے ختم ہو چکی ہے لیکن ریجن کے نئے سربراہ کے انتخاب کے معاملے پر اس علاقے کی سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات کی وجہ سے نئے سربراہ کا انتخاب عمل میں نہیں آ سکا ہے۔ مسعود بارزانی سن دو ہزار پانچ سے عراقی کردستان ریجن کے سربراہ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button