سعودی عرب

آل سعود کی آل رسول(ص)سے دشمنی،جنت البقیع جانے پر پابندی لگادی

25محرم الحرام شہادت امام سجاد(ع) کے موقع پر جنت البقیع کی زیارت کے لیئے آنےوالے زائرین کوسعودی فوجیوں اور تکفیری مُلا ئوں نے روک دیا، ہر سال سعودی مفتی کی جانب سے یہ عمل دوہرایا جاتا ہے۔ سعودی عرب سے موصول اطلاع کے مطابق آل سعودی کی پالتو پولیس اور تکفیری مولویوں نے ۲۵ محرم کو جنت البقیع میں امام سجاد کی شہادت کے موقع پر انکی قبر پر حاضری کے لئے آنے والے زائرین کا روک دیا ،زائرین کا کہنا تھا کہ معمول سے ہٹ کر ۲۵ محرم کو سیکورٹی سخت کی گئی اور کسی کو جنت البقیع میں جانے نا دیا گیا جبکہ اس موقع پر سیکڑوں تکفیری ملا بھی موجود تھے جو زائرین کی تحقیر سمیت تکفیری تبلیغ کررہےتھے۔

واضح رہے کہ سن ۱۹۲۵ میں آل سعود نجدیوں نے جنت البقیع میں میں آل رسول (ع) و اصحاب و امہات المومنین (رض) کے مزارات کو منہدم کردیا تھا۔

 

12219378_898290600225136_4502282963219840944_n.jpg

 

12239463_898290586891804_1508471354955691747_n.jpg

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button