سعودی مفتی عبدالعزیز نے داعش کو ایک بار پھر غیر اسلامی تنظیم قرار دیدیا

09 نومبر, 2015 00:00

سعودی عرب کے وہابی مفتی شیخ عبدالعزیز الشیخ نے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں سرگرم وہابی شدت پسند تنظیم داعش کو کرپٹ اور غیر اسلامی قرار دیدیا، سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں سرگرم وہابی شدت پسند تنظیم داعش کو کرپٹ اور غیر اسلامی قرار دیدیا۔ عبدالعزیز الشیخ نے ریاض میں داعش کے مقابلے کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں کہا کہ اس گروپ کے پیروکار ایسے نظریے کے ماننے والے ہیں جس کی مسلم تاریخ میں مثال نہیں ملتی، داعش کے ارکان کا تعارف صرف یہی ہے کہ وہ ایسے مجرم ہیں جو مسلمانوں کا خون بہانا چاہتے ہیں۔ سعودی مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ اس تنظیم میں شمولیت اختیار کرنیوالے نادان اوربے خبرہیں۔

5:01 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔