فیری سروس کا کرایہ غریب زائرین پر بوجھ کی مانند ہے ،کرایہ مزید کم کیا جائے
حکومت پاکستان کی جانب سے باراستہ سمند ر زائراین کے لئے ایران جانے کا اہتمام قابل ستائش ہے مگر بیس ہزار وپے فی زائر کرایہ غریب زائرین پر بوجھ کی مانند ہے کیونکہ ایران اور شاہین ائیرلائنز 32سے 33ہزار کرائے میں زائرین کو ایران کے شہر مشہد لے جارہی ہیں جو سمندری سفر کے مقابلے میں زیادہ آسان اور وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ آرمدہ سفر بھی ہے جبکہ اسکے مقابلے پانی کا جہاز ایک ہفتہ کے سفر کے بعد ایران کی بندرگاہ چاہ بہار پر زائرین کو چھوڑے گا جہاں سے مزید ۱۸ گھنٹے کا سفر مشہد کے لئے درکار ہے، لہذا یہ سفر 20ہزار وپے فی زائر مہنگا ہوجائے گا ،ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں فیری سروس کے کرائے میں مزید کمی لائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ زائراین کو سہولت مہیا کی جاسکے ۔








