عزاداری پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی، تحفظ عزاداری کونسل
ہری پور میں پولیس کے ناروا رویئے اور بانیان مجالس کے خلاف متعدد ایف آئی آر کاٹنے کے خلاف ہری پور میں تمام بانیان مجلس عزاء و جلوس کی میٹنگ ہوئی، جس میں تحفظ عزاداری کونسل بنانے کی منظوری دے دی گئی، پہلے چیئرمین کے طور پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم خیبر پی کے علامہ وحید عباس کاظمی کا نام سامنے لایا گیا۔ یاد رہے کہ ضلع ہری پور میں محرم الحرام کے دوران ہونے والی مجالس و جلوس عزا کے خلاف ستر کے قریب ایف آئی آر کاٹی گئیں ہیں اور بے گناہ افراد کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پولیس کا رویہ بھی انتہائی ناروا ہے۔ بانیان مجالس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عزاداری سیدالشہداء علیہ السلام پر کسی قسم کی قدغن و روک ٹوک کو برداشت نہیں کیا جائے گا، یہ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے۔








