یمن

یمن: سعودی عرب کے دو طیارے گر کر تباہ

اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ صعدہ کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کا ایک جاسوس طیارہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات صوبہ صعدہ میں گر کر تباہ ہوگیا۔

اس فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقے سحار میں سعودی عرب کے ایک ڈرون طیارے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں یہ طیارہ سحار کے مضافات میں واقع ربیع کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔

یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھی ایک سیکورٹی ذریعے نے صنعا کے جنوبی علاقے میں سعودی اتحاد کا ایک طیارہ گرنے کی خبر دی ہے۔ اس سیکورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں یہ لڑاکا طیارہ جنوبی صنعا میں واقع بلادالروس شہر کے مضافات میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا بہت امکان پایا جاتا ہے کہ گر کر تباہ ہونے والا طیارہ ایف سولہ ہے۔ یمن کی فوج نے اس طیارے کے پائلٹ کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button