مشرق وسطی

شام میں فوج اور رضاکار دستوں کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن

شام کے الاخباریہ ٹی وی کے مطابق شام کی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے بدھ کو حلب کے اطراف میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں انجام دی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اس آپریشن میں خناصر اثریا روڈ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

شام کی فوج نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ حلب سیکٹر پر فوج اور عوامی رضاکاروں کے مشترکہ آپریشن میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ فوج نے اعلان کیا ہے کہ یہ اسٹریٹیجک شاہراہ جمعرات سے عوام کے لئے کھول دی جائے گی۔ شام کی افواج نے اسی طرح صوبہ حمص میں شہر صدد کے اطراف کے کئی علاقے دہشت گردوں سے پاک کردیئے ہیں۔ اس سیکٹر پر بھی درجنوں دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

دوسری طرف انسانی حقوق کے کارکنوں نے بتایا ہے کہ مغرب اور سعودی حکومت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے دمشق کے مضافات میں واقع مشرقی غوطہ میں انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مشرقی غوطہ میں سعودی حکومت اور مغربی حکومتوں کے حمایت یافتہ نام نہاد اعتدال پسند دہشت گرد گروہ جیش الفتح کے اراکین نے ایک جیل کے قیدیوں سے انسانی ڈھال کے طور پر کام لیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button