مشرق وسطی

بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا

ہمارے نمائندے کے مطابق بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے حکومت مخالفین کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انیس افراد کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گرفتار شدگان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق گرفتار شدگا ن میں، سید احمد الچوائی، جاسم محمد عبداللہ، سید محمد احمد کو المالکیہ نامی علاقے سے، جبکہ علی ا لشیخ اور علی رضا عاشور کو جزیرہ سترہ اور محمد جمیل کو الدیہ کے علاقے سے گرفتار کیا گيا ہے۔ گرفتار شدگان کا تعلق ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں سے بتایا جاتا ہے۔

بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکار سعودی فوجیوں کے ساتھ مل کر ملک میں جاری عوامی انقلاب اور اسلامی بیداری کی تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بحرین میں فروری دوہزار گيا رہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام ملک پر مسلط خاندانی آمریت کے خاتمے اور منتخب جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button