لبنان

عالمی رائے عامہ دہشت گردی کے مقابلے کے سلسلے میں استقامت کی حقانیت پر یقین رکھتی ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے ایک یورپی وفد کے ساتھ گزشتہ  دن بیروت میں ہونے والی ملاقات میں کہا کہ عالمی رائے عامہ صیہونی قابضوں کے ساتھ استقامت کی لڑائی کی وجہ کو سمجھ چکی ہے اور تمام تر گمراہ کن پروپیگنڈے اور دھوکہ دہی کے باوجود عالمی رائے عامہ اس بات کو جان چکی ہے کہ دہشت گردی کے مقابلے میں مزاحمت و استقامت حق بجانب ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے اس ملاقات میں مزید کہا کہ کیا کوئی اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ یورپ انسانی حقوق اور جمہوریت کا خواہاں ہے یا وہ بے گناہوں کا دفاع کرتا ہے جبکہ وہ سعودی حکام کا اتحادی بنا ہوا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ صیہونی حکام فلسطین میں بچوں اور خواتین کا خون بہاتے ہیں اور یورپ کہتا ہے کہ صیہونی فوجی فلسطینی قوم کا قتل عام کر کے اپنا دفاع کر رہے ہیں۔

یورپی وفد کے آرگنائزر عمران الخطیب نے بھی اس ملاقات میں لبنان کی استقامت اور اس کی جانب سے دہشت گردی کے مقابلے میں، کہ جو ساری دنیا کے لئے خطرہ بن چکی ہے، شام کی حکومت کا ساتھ دیئے جانے کو سراہا۔

واضح رہے کہ یہ یورپی وفد، یورپی پارلیمانوں کے موجودہ اور سابقہ ارکان ، سیاسی جماعتوں کے سربراہوں، ثقافتی شخصیات اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button