عراق

داعش کے خلاف عراقی سیکورٹی فورس کی صحیح منصوبہ بندی

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الانبار کے گورنر صہیب الراوي نے اس صوبے سے، داعش سے وابستہ دہشت گرد عناصر کونکال باہر کرنے کے مقصد سے کی جانے والی فوجی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ الانبار کی پولیس آزاد شدہ علاقوں کی سلامتی اور حفاظتی امور سنبھالنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔

بغداد کی فوجی ہائي کمان نے بھی اپنے ایک بیان میں صوبہ الانبار کے مرکز الرمادی کی مکمل آزادی کے لئے بھرپور اور حتمی فوجی کاروائي کو قریب الوقوع بتایا اور عام شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور اپنا گھر بار چھوڑ کر پرامن مقامات پر چلے جائيں۔

صوبہ الانبار کے پولیس سربراہ کے مطابق حالیہ فوجی کاروائي میں کم از کم سو داعشی دہشت گرد مارے گئے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ داعش نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں ہزاروں عام شہریوں کو اپنا یرغمالی بنا رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button