یمن

یمنی فوج کے حملے میں، سعودی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان

یمنی ذرائع کے مطابق فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی عرب کے مختلف سرحدی علاقوں میں فوجی مراکز کو اپنے راکٹ کے حملوں اور توپوں کی گولہ باری کا نشانہ بنایا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی صوبے جیزان کے الرمضہ فوجی مرکز پر یمن کے میزائلی حملوں میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔

اسی کے ساتھ سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس نے سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایک سعودی فوجی جازان کے علاقے الطوال میں یمنی فوجیوں کے حملے میں ہلاک ہوا ہے۔

اسی کے ساتھ المسیرہ ٹی وی نے بتایا ہے کہ جازان میں یمنی افواج کے حملے میں سعودی فوج کا ایک ابراہم نوعیت کا ٹینک بھی تباہ ہوگیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یمنی افواج نے القرن، الکبری، بلیالین ، رجلال اور المخروق نامی علاقوں میں بھی سعودی فوجی مراکز پر حملے کئے ہیں ۔ ان حملوں میں سعودی فوج کو پہنچنے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات دستیاب نہیں ہوسکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button