مشرق وسطی

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کامیاب کارروائیاں

موصولہ خبروں کے مطابق شام کی فضائیہ کے طیاروں نے پالمیرا کے علاقے حقل جزل میں داعش کے ٹھکانوں پرشدید بمباری کی جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے – شامی فوج اورعوامی رضاکارفورس نے مغربی صوبے حماہ میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے کم سے کم تیرہ دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا –

شام کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا کہ لاذقیہ کے شمال میں کوہ غمام اور اس کے قریبی گاؤں پر بھی فوج کا کنٹرول ہوگیا ہے- جبہتہ النصرہ کے دہشت گرد عناصر اس پہاڑی علاقے کو لاذقیہ شہرپر گولہ باری کرنے کےلئے استعمال کرتے تھے –

ادھر جنوبی صوبے درعا میں بھی فوج اورعوامی رضاکارفورس نے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگاتے ہوئے اس علاقے میں دہشت گردوں کے لئے رسد رسانی کے راستے کو کاٹ دیا ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button