دہشتگردی کے خاتمے تک اقتدار میں رہونگا بشار اسد
شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی مکمل نابودی تک وہ اقتدار میں رہیں گے۔ الدیار آن لائن کے مطابق صدر بشار اسد نے اقتدار سے ہٹنے کے بارے میں کہا ہے کہ وہ اقتدار سے نہیں ہٹیں گے گرچہ وہ اکیلے پڑجائیں، انہوں نے کہا کہ وہ اکیلے ہی لڑیں گے۔
صدر بشار اسد نے کہا کہ میں اپنی بندوق اٹھا کر آخری لمحے تک اپنے ملک اور شام کی حکومت کا دفاع کروں گا کیونکہ میں دہشتگردوں اور تکفیریوں کے لئے اقتدار سے نہیں ہٹوں گا اور انہیں شام پر حکومت کرنے کا موقع نہیں دونگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کےبعد وہ پارلیمانی انتخابات کرائیں گے اور صدارتی انتخابات میں عوام کی رائے لیں گے۔
صدر بشار اسد نے ان ملکوں کا جو شام کی حمایت کررہے ہیں بالخصوص روس، ایران اور حزب اللہ کا شکریہ ادا کیا۔








