مشرق وسطی

شام سے متعلق قطر کے موقف میں تبدیلی

الجزیرہ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ خالد العطیہ نے شام کے بارے میں اپنےسابقہ موقف سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے، دمشق حکومت کے خلاف جنگ کے لئے اپنے فوجی بھیجنے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

یاد رہے کہ قطر کے وزیر خارجہ خالد العطیہ نے ایک ہفتہ پہلے کہا تھا کہ اسد کی حمایت میں انجام پانے والے روس کے فضائی حملوں کے جواب میں قطرشام میں فوجی مداخلت کرسکتا ہے۔ ان کے اس بیان پر دمشق حکومت کا سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔ قطر کے وزیرخارجہ نے الجزیرہ سے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شام میں فوجی بھیجنے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بقول ان کے شام کے لوگ خود ہی اپنے ملک کو آزاد کرانے پر قادر ہیں اور بقول ان کے وہ مالی مددچاہتے ہیں۔ قطر کے وزیر خارجہ نے اسی کےساتھ بحران شام کے حل کے بارے میں پائے جانے والے اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ گفتگو اور مذاکرات کے ذریعے بحران کے حل کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button