عراق

عراق میں امریکہ کی زمینی کارروائی کی مخالفت

عراقی وزیر اعظم کے ترجمان سعد الحدیثی نے بدھ کے روز امریکی ٹی وی این بی سی کے ساتھ گفتگو میں امریکی وزیر دفاع کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ داعش سے مقابلے کے لئے بغداد کو امریکی فوج کی زمینی کاروائی کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور ابھی تک اس کاروائی کے لئے واشنگٹن سے کوئی درخواست بھی نہیں کی گئی ہے- سعد الحدیثی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ داعش کے خلاف جنگ میں سنجیدہ نہیں ہے کہا کہ دہشت گردوں سے مقابلے کا مسئلہ عراق سے متعلق ہے اور اس ملک کے پاس دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے کافی تعداد میں فوج بھی موجود ہے- واضح رہے کہ امریکی وزیر جنگ ایشٹن کارٹر نے منگل کے دن سینیٹ میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکی حکومت، شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کے مخالف گروہوں کو ساز و سامان سے لیس کرنے اور انہیں ٹریننگ دینے کے امریکی وزارت دفاع کے منصوبے کے ناکام ہوجانے کے بعد، داعش دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے زمینی کارروائی کے لئے سوچ رہی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button