پاکستان

کراچی:سانحہ جیکب آباد کی زخمی بچی دوران علاج عائشہ شہید ہوگئی

 جیکب آباد سانحہ کی ایک زخمی بچی کراچی کے اسپتا ل میں دم توڑ گئی دھماکے کے شہداء کی تعداد 38 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق 9 محرم کے جلوس میں لاشاری محلہ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں مسلم لیگ ن کے رہنما اشفاق لاشاری کی معصوم زخمی بیٹی عائشہ جو کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ عائشہ کو تشویشناک حالت میں شہباز ایئر بیس جیکب آباد سے C130 جہاز کے ذریعے کراچی لے جایا گیا تھا، جس کے بعد اب جیکب آباد سانحہ کے شہداء کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button