یمن

سعودی عرب، یمن کے بحران کی سیاسی راہ حل کی ناکامی کا ذمہ دار

یمن کی سرکاری خبررساں ایجنسی سبا کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے پیر کو قومی صلح وآشتی کے لئے سیول الائنس کے اراکین سے ملاقات میں کہا کہ سعودی حکومت نے یمن پر جارحیت شروع کرکے، بحران یمن کے سیاسی حل کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔

انھوں نے یمن کی تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان قومی آشتی کے استحکام کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قومی آشتی ، ہر یمنی کی جیت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یمن ، یہاں کے عوام کا ملک ہے اور اس ملک میں رہنے والے سبھی افراد کے حقوق برابر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کسی کو کسی پر برتری اور ترجیح حاصل نہیں ہے لہذا کسی کے بھی حقوق کونظراندازاور اس کو کنارے لگانے کی کوشش قابل قبول نہیں ہے۔ انھوں نے قومی آشتی کے لئے سیول الائنس کے ساتھ بھر پور تعاون کے لئے انصاراللہ کی مکمل آمادگی کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button