ملک بھر میں یوم عاشورہ عقدیت و احترام سے منایا گیا
کراچی سمیت ملک بھر میں یوم عاشورہ کے موقع پر لاکھوںعزاداران سید الشہداء سڑکوں پر نکل آئے ،ہر طرف لبیک یا حسین کی صدائیں گونج رہی تھیں،تفصیلات کے مطابق فرزند رسول حضرت امام حسین علیہ سلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے 10 محرم الحرام یوم عاشور ہ ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا ،اس سلسلے میں کراچی، لاہور،اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس و محافل منعقد کی گئیں اور جلوس عزا برآمد ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے مقرر ہ راستوں سے ہوتا ہوا حسنیہ ایرانیاں کھاردر میں اختتام پذیر ہوا، عزاداران امام حسین نے نماز ظہر ین تبت سینٹر پر ادا کی جس کی امامت مولانا غلام عباس رئیسی قبلہ نے کی۔
لاہور ،اسلام آباد ،کوئٹہ، پشاور، سکھر ،حیدرآباد، راولپنڈی سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی یوم عاشور کے روز جلوس عزا برآمد ہوئے، جلوسوں کے دوران عزاداران سید الشہداء نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے ہوئے امام حسین کا غم مناتے رہے،جبکہ زائرین کی خدمت کے لئے سبیل اور نذر و نیاز کو بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
جلوسِ امام حسین علیہ سلام کا اہتمام مکتب اہلیبت علیہ سلام کے ماننے والے کرتے ہیں مگر اس میں شرکت ہر مکتب فکر کا انسان کرتا ہے، اہلسنت برادران سمیت اقلیتی برادری کے لوگوں نے بھی ان جلوسوں میں شرکت کے امام حسین علیہ سلام کو خراج عقید ت پیش کیا۔