پاکستان

بولان کی تحصیل بھاگ میں امام بارگاہ کاظمیہ میں سپاہ صحابہ (اہل سنت و الجماعت) کا خودکش حملہ

بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل بھاگ کے نواحی گاوٗں چھلگری میں امام بارگاہ کاظمیہ پرسپاہِ صحابہ (اہلِسنت و الجماعت) کے تکفیری دہشت گردوں کا خودکش دھماکہ، 10عزادارن  شھیداور متعدد مومنین زخمی،پولیس کی جانب شھادتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلچستان کے ضلع بولان کی تحصیل بھاگ کے نواحی گاوں چھلگری کےامام بارگاہ کاظمیہ میں خو د کش  دھماکے میں 10مومنین شہید جبکے متعدد زخمی ہوگئے ہیں، رپورٹس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب عزداران امام حسین علیہ السلام عزاداری میں مصروف تھے اور اطلاعات کے مطابق اس وقت امام بارگاہ میں 100سے زائد مومنین موجود تھے۔ متعدد زخمی مومنین میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بلوچستان پچھلے کئی سالوں سے لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ (اہل سنت و الجماعت) کی دہشت گردانہ کاروائیوں کا مرکز بنا رہا ہے اور اور پچھلے چند سالوں میں بلوچستان میں کئی ہزار مومنین کو شہید کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button