عراق کے شہر بیجی سے دھشتگردوں کا صفایا

22 اکتوبر, 2015 00:00

عراق کے عوامی رضاکار فورس نے اس ملک کے شہر بیجی کو دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا ہے۔
العراقیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکاروں نے اس شہر سے دھشتگردوں کے صفایا کئے جانے کی خبر دی ہے۔
امام علی بٹالین نے بھی ایک بیان جاری کر کے شہر بیجی کی دھشتگردوں سے مکمل رہائی کی خبر دی ہے۔
واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے گزشتہ ہفتے لبیک یا رسول اللہ کے عنوان سے فوجی اپریشن شروع کیا اور صوبہ صلاح الدین کے شمال سے ایک ہزار کلو میٹر مربع کے علاقے سے دھشتگردوں کا صفایا کر دیا۔
شہر بیجی صوبہ صلاح الدین کے شمال میں واقع ہے جو صوبہ کرکوک اور الانبار کو آپس میں ملاتا ہے۔

4:30 صبح مارچ 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔