مشرق وسطی

ترکی: داعش سے تعلق کے الزام میں درجنوں ازبک اور تاجک شہری گرفتار

استنبول پولیس کے مطابق اس نے شہر کے نواحی علاقے پندیک میں قائم ایک پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارکر ترپن افراد کو گرفتار کیا ہے جو داعش دہشت گرد گروہ میں شامل ہونے کی غرض سے عراق اور شام جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ گان میں انتیس افراد کا تعلق ازبکستان اور تاجکستان ہے جبکہ باقی بچے ہیں جنہیں داعش کی جانب سے دہشت گردی کی تربیت دی جارہی تھی۔
ترک پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ گرفتار شدگان داعش کے رکن ہونے کے علاوہ استنبول میں ہونے والے بعض دہشت گردانہ واقعات میں بھی ملوث ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں کم سے کم سو افراد ہلاک اور ایک سو اٹھائیس زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button