یمن

یمن میں مزید قتل عام کے لیے سوڈانی فوج بھی داخل

 سعودی اتحادیوں کے حکم سے سوڈانی فوج کے سمندری راستے میں یمن میں داخل ہونے کی خبر دی ہے۔
سوشل میڈیا نے بھی اس واقعہ کی تصاویر شائع کر کے اس دعوے کی تائید کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمن میں جاری سعودی جارحیت میں شریک عربی اتحادیوں کے فیصلے کے مطابق سوڈانی فوج تازہ جنگی ساز و سامان کے ساتھ سمندری راستے سے یمن میں داخل ہوئی ہے۔
المسیرہ ٹی وی کے نامہ نگار کے مطابق سوڈانی فوج مغربی عدن میں واقع ’’البریقہ‘‘ بندرگاہ سے یمن میں داخل ہوئی ہے اور اس کا مقصد یمنی فوج اور انصار اللہ کو شکست دینا اور ملک پر قبضہ کرنے میں سعودی عرب کی فوجوں کا ساتھ دینا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے جاری یمن میں سعودی جارحیت کے دوران ہزاروں بے گناہ بچے جوان عورتیں اور بوڑھے مارے جا چکے ہیں جبکہ انسانی حقوق کا نعرہ لگانے والی عالمی تنظیموں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button