سعودی عرب

سعودی عرب میں عزاداران حسینی پر حملہ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

روئٹرز کی رپورٹ کےمطابق داعش دہشت گرد گروہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الدوسری نام کے ایک شخص نے، سیہات شہر میں واقع حیدریہ امام بارگاہ میں عزاداروں پر فائرنگ کی ہے-

واضح رہے کہ الدوسری نامی دہشت گرد گروہ نے جمعہ کی رات حیدریہ امام بارگاہ میں عزاداروں پر فائرنگ کرکے پانچ عزاداروں کو شہید اور دسیوں دیگر کو زخمی کردیا –

سعودی سیکورٹی فورسز نے اس دہشت گرد پر گولی چلا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا- داعش دہشت گرد گروہ نے گذشتہ مہینوں میں بھی سعودی عرب کے علاقوں القدیح ، العنود، اور القطیف میں شیعوں کی مساجد پر حملے کئے ہیں اور ان حملوں کے نتیجے میں دسیوں افراد شہید ہوئے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button